پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Jun 16, 2022 | 14:25:PM
ممنوعہ فنڈنگ کیس،تحریک انصاف،اسلام آباد ہائیکورٹ، فیصلہ
کیپشن: تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کہ درخواست نمٹا دی گئی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے تگڑا شو کرنے کا اعلان کردیا

  پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں کہ تمام جماعتوں سے ایک سا برتاؤ ہوگا، توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت امید کرتی ہے کہ کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے گی، الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی کہ سب سیاسی جماعتوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

 واضح رہے تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کہ درخواست نمٹا دی گئی۔