عمران خان کو اسلام آباد بار سے خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف کو خطاب کے دوران مشکلات کا سامنا،ایک تو خان کو سننے والے کم ،کرسیاں خالی جو تھے ان کے سخت سوالات نے ماحول گرما دیا۔
اسلام آباد بار سے خطاب میں تگڑے شو کا پرچار کرنیوالے عمران خان کے ہوش ٹھکانے لگ گئے۔ممبر بار کونسل علیم عباسی نے سابق وزیراعظم کے سامنے سخت سوالات اٹھا دیئے۔
ممبر بار علیم عباسی نے کہا کہ گورنرز نے قانون کا جس طرح استعمال کیا اس کا جواب دیں؟ سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے قانون پر کس طرح عمل نہ ہونے دیا، ا سکا جواب دیں؟ علیم عباسی کے سوالات خان صاحب خاموشی سے سنتے رہے اور بغیر جواب دیئے نکل گئے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے تگڑا شو کرنے کا اعلان کردیا
ممبر بار کونسل نے کہا کہ بار نے آپکا بائیکاٹ کرنے کو کہا، ہم نے آپ کو بار میں خطاب دعوت دی لیکن ایک بات یاد رکھیں، یہاں بیٹھے وکلاء بار کے ممبران ہیں، پی ٹی آئی کے کارکن نہیں۔
علیم عباسی نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد آئین کے مطابق تھا اور طریقہ کار بھی آئینی تھالیکن آپ کے گورنر کا روایہ کیا تھا وہ بھی ہم نے دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول کے بعد بجلی کا جھٹکا۔ بڑا ریلیف ختم
کیا عمران خان اپنی مقبولیت میں کمی لارہے ہیں آج وکلاء نے چیئرمین عمران خان سے سوالات کیے تو جوب نہیں تھا پرانی تقریر دہرائی اور یہ جا وہ جا #DGISPR pic.twitter.com/rF8lZImtgB
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) June 16, 2022