بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا۔ لوڈشیڈنگ میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 465 میگاواٹ تک پہنچ کیا،شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کا برا حال ۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 259 میگاواٹ جبکہ طلب 28 ہزار 724 میگاواٹ ہے ۔نجی شعبے کے بجلی گروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 285 میگاواٹ ہے ، پانی سے پانچ ہزار 150 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔
سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 761میگاواٹ ، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 148 میگاواٹ ، سولرپلانٹس سے 500 میگاواٹ ، بگاس سے چلنے والے پلانٹس سے 178 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔ جوہری ایندھن ایک ہزار 238 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
پانی سے 5 ہزار 150 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 285 میگاواٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اسلام آباد بار سے خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا
پاور ڈویژن ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول ،بجلی کے بعد ایک اور جھٹکا۔آٹا بھی مہنگا کردیا گیا