(24نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ، چیئرمین ڈائس کا گھیراو¿اورپھرعلامتی واک آوٹ بھی کیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے سکندر میندھروکی خالی نشست الیکشن کمیشن کے شیڈول جاری کرنے کا اعتراض اٹھایا ،چیئرمین سینیٹ نے سیکرٹری سینیٹ کوہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول کوفوری روکنے کی ہدایت دی جائے۔
سینیٹرمشتاق احمد نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کامعاملہ اٹھایا،، اپوزیشن لیڈر نے ایوان میں وزیرخزانہ کی غیرموجودگی پر احتجاج کیا ، اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر نا منظور کے نعرے لگائے ،سینیٹ کے ڈائس کا گھیراوکیا اورایوان سے علامتی واک آوٹ کیا۔
اپوزیشن کی ایوان میں واپسی کے بعد بجٹ پربحث کا آغاز ہوا تو سینیٹرعطا الرحمن نے چیئرمین تحریک انصاف کے توشہ خانے کامعاملہ اٹھاتے ہوئے اپوزیشن کی جانب توپوں کا رخ کیا اور کہا آپ کے کپتان صاحب جو گزیٹیڈ چور ہیں توشہ خانے کی چوریاں کہاں ہیں؟ سینیٹر عطالرحمن کے خطاب پر ایک بار پھراپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا۔سینیٹر ڈاکٹر زرقہ نے کورم کی نشاندہی کی،کورم نامکمل ہونے پرسینیٹ اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ،سینٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج
Jun 16, 2022 | 17:15:PM