چودھری سالک کی ڈی ایٹ ممالک کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ چودھری سالک حسین نے ترکی میں ڈی ایٹ کے سرمایہ کاری فورم میں شرکت کی اور ڈی ایٹ ممالک کو سی پیک پر سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری سالک حسین نے ترکی میں ڈی ایٹ کے سرمایہ کاری فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ڈی ایٹ ممالک کو مشترکہ طور پر فوڈ سیکورٹی اور زرعی ترقی کے لئے تعاون کی دعوت دیتا ہوں۔ان کا کہناتھا کہ ڈی ایٹ ممالک کے تعاون سے پاکستان خوراک کے معاملے میں خود کفیل اور زرعی شعبے میں خوش حال ملک بن سکتا ہے،پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہترین ہے۔
چودھری سالک حسین نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری کی پالیسیوں کو ورلڈ بینک، عالمی اقتصادی فورم اور ڈبلیو ٹی او نے بھی سراہا ہے،حکومت پاکستان ملک کو جدید خطوط پر کمرشل، کامرس اور ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لیے کوشاں ہے ،ہم سی پیک منصوبوں میں ڈی ایٹ ممالک کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں،ڈی ایٹ ممالک کے لیے پاکستان کے 22 انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،ترک سرمایہ کاروں سے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات ہوئے ہیں۔ڈی ایٹ کے ممبر ممالک میں بنگلہ دیش، مصر انڈونیشیا ایران ملائشیا نائجیریا ترکی اور پاکستان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ،سینٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج