(24 نیوز)ڈالر کی نئی بلند سطح کے ساتھ سونا بھی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ،ایک تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوگیا ۔
صرافہ بازار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1 لاکھ 44 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔10 گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوگیا ،10 گرام سونا 1 لاکھ 23 ہزار 457 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی ۔ ضمنی الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کی ویڈیو سامنے آ گئی
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 14ڈالر کمی سے 1819 ڈالر فی اونس تک گرگیا ۔
صرافہ بازار ڈیلرز کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اسلام آباد بار سے خطاب کرنا مہنگا پڑ گیا