ملک کا سیاسی پارہ ہائی، تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

Jun 16, 2022 | 17:52:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بھرپور ردعمل دینے کا اور پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی سربراہ عمران خان نے رہنماؤں کو حکومت کے معاشی اشاریوں کو بھرپور اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے، اس موقع پر وہ صوبائی دارالحکومت میں پارٹی قائدین کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور پنجاب کی سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعدسونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جلد تگڑا شو کروں گا، لیکن بتاؤں گا نہیں کیا کرنے والا ہوں، بس اتنا کہوں گاآپ سب نے اس میں شرکت کرنی ہے، آپ انتظارکریں میں آپ کوکال دوں گا، سب سے نکلنا ہے، قانون کے دائرے میں رہیں گے۔

مزیدخبریں