تنخواہ دار طبقے کے لیے بری خبر، انکم ٹیکس ریلیف کم کرنے پر غور

Jun 16, 2022 | 18:37:PM

(ویب ڈیسک) حکومت آئی ایم ایف کے نسخے پر عمل کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کو حالیہ بجٹ میں دیا گیا انکم ٹیکس ریلیف کم کرنے پر غور کررہی ہے۔

حالیہ بجٹ میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ماہانہ آمدن پر عائد ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی تھی۔ جس پر آئی ایم ایف کی جانب سے گرین سگنل نہیں مل سکا، ذرائع کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ قرض کی قسط کی راہ ہمورا کرنے کے لیے حکومت تنخواہ دار طبقے کو دیا گیا ریلیف کم کردے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ماہانہ 1 لاکھ تک تنخواہ کمانے والے کو تو ریلیف برقرار رکھ سکتی ہے تاہم 1 لاکھ 25 ہزار ماہانہ کمانے والے پر بجٹ میں تجویز کردہ ٹیکس 1250 کے بجائے 2500 روپے ماہانہ ہوجائے گا۔ اسی طرح 2 لاکھ ماہانہ تنخواہ والے کے لیے بجٹ میں جو ٹیکس تجویز کیا تھا وہ 7 ہزار کے مقابلے 10 ہزار ماہانہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کا سیاسی پارہ ہائی، تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

اس کے علاوہ 3 لاکھ ماہانہ تنخواہ والے افراد پر حالیہ بجٹ کے مطابق 19 ہزار 500 روپے ٹیکس نافذ ہونا تھا جو آئی ایم ایف کے ڈو مور مطالبے کے بعد 24 ہزار 500 روپے ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں