ایک اور رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف سے راہیں جداکرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اور رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف سے راہیں جداکرلیں،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد خان جمالی قومی اسمبلی میں واپس آگئے ۔واپسی پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کا خیر مقدم کیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد خان جمالی نے قومی اسمبلی میں واپسی پر خطاب میں کہا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا تھا غلط خبریں چلائی گئیں۔ان کا کہناتھا کہ میں تحریک انصاف میں ہی ہوں عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے ۔ان کا کہناتھا کہ پٹرول کی قیمت میں بار بار اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو بھی بات کرنی ہے وہ قومی اسمبلی میں کرنی چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ،سینٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج