مہنگائی میں پسی عوام کو خواجہ آصف کا کفایت شعاری کا مشورہ

Jun 16, 2022 | 21:10:PM
مہنگائی، کفایت شعاری، مشورہ، خواجہ آصف، عوام
کیپشن: خواجہ آصف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیردفاع اور رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عوام سے کفایت شعاری اپنانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ عوام اگر کاروبار جلد بند کریں تو 4 ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ممکن ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ معیشت کھنڈرات کی شکل میں انہیں ملی تھی۔ جس کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ اس لیے کل رات تیسری مرتبہ پیٹرول مہنگا کرنا پڑا۔ اس سے قبل بجلی کی بچت کے لیے وزارت پاور ڈیژن نے بڑے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے سمری تیار کرلی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔ سمری میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کمرشل فیڈرز کو شام 7 سے رات 10 بجے تک بند رکھا جائے گا۔ تاہم ان فیڈرز میں دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیدی

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزارمیگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی، شام 7 سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویل کے فیڈرز کی بجلی بھی بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیوب ویل والے فیڈرز بند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیراعظم اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔