حکمران بجلی13 اور گیس45 روپے مزید مہنگی کرنیکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، حماد اظہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران بجلی کی قیمتوں میں 13 اور گیس کی قیمتوں میں 45 روپے اضافے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ جو لوگ توانائی کا شعبہ چلا رہے ہیں، انہیں فوری مستعفی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج سیاسی نہیں معاشی پریس کانفرنس کر رہا ہوں، جولائی اور اگست میں مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے بھی بڑھ سکتی ہے، دو ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں 84 اور ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ یہ غیر سنجیدہ لوگ ہیں، لوگوں کے دکھوں پر مسکراتے ہیں، مریم نواز پی ڈی ایم اور سیلز ٹیکس کا معاہدہ پڑھ رہی تھیں، ہم نے کورونا میں ایک روپیہ ٹیکس نہیں لگایا اور نہ قیمتیں بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے شیئر ہولڈر ممالک خود سبسڈی دے رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ دو ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں 24 روپے پاکستانی کرنسی کی بے قدری ہوئی ہے، لوڈ شیڈنگ حد سے بڑھ گئی ہے، اب 8 ہزار میگا واٹ لوڈ شیڈنگ ہے اور یہ دانت نکال کر چلے جاتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیرحماد اظہرنے کہا کہ جو لوگ ان کو تجربہ کار کہتے تھے، انہیں شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی کپڑے بیچنے تو کوئی چائے کی پیالی کم کرنے کی بات کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ضمنی الیکشن؛ایم کیو ایم آگے، تحریک لبیک پیچھے پیچھے