ملکی معیشت کے لیے بری خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 10 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 23.35 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 10 جون تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14.94 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 24 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.98 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 74 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.95 ارب ڈالر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این اے240 میں دوبارہ ضمنی الیکشن کے انعقاد پر صوبائی الیکشن کمشنر نے بیان دیدیا