(ملک اشرف)سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرحت شہزادی،احسن جمیل گجرودیگرکی گوجرانولہ میں واقع سکیم سیل کرنیکا معاملہ،غوثیہ بلڈرکےمارکیٹنگ مینجرنےہاؤسنگ سکیم کادفترسیل کرنیکااقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
جسٹس عابدحسین چھٹہ نےغوثیہ بلڈرزکےمارکیٹنگ مینجر کی درخواست پرحکم جاری کیا،درخواست گزار غوثیہ بلڈرز کی جانب سے بیرسٹر عمر ریاض پیش ہوا،لاہور ہائیکورٹ نےہاؤسنگ سکیم کاآفس ڈی سیل کرنےکاحکم دیدیا،عدالت نے سٹاف کو غیرقانونی حراساں کرنےسےبھی روک دیا،عدالت نےپنجاب حکومت،آئی جی،گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ودیگرکونوٹس جاری کرکےجواب طلب کر لیا۔
عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،عدالت نے23جون کودلائل طلب کرلئے