(کومل اسلم) محکمہ موسمیات نے سندھ، بلو چستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
شہر لاہور میں سورج کی کرنیں تیز ہوتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے درمیان آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کا امکان ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔
شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 155 ریکارڈ، شاہدرہ 182 ، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 165 ریکارڈ جبکہ مال روڈ 155،فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح150ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونحوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اسلام آباد میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: فرحت شہزادی ودیگر کی ہاؤسنگ سکیم کادفترسیل کرنیکا معاملہ،مارکیٹنگ مینجر نے اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
محکمہ موسمیات نے ملک کے میدانی اضلاع میں آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیاہے، بارکھان، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، ژوب، گوادر اورپسنی میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، مری،گلیات، خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات اورگوجرانوالہ میں بھی بارش ہو گی۔
ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظہ آباد، قصور، میانوالی،لیہ، بھکر،نور پورتھل، خوشاب اور ملتان میں بارش کا امکان ہے۔