پنجاب کابینہ کی سی ٹی ڈی کے سروس اینڈپروموشن رولز میں تبدیلی کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں آئی جی پنجاب کوسی ٹی ڈی کی بہتری کیلئےاقدام,پنجاب کابینہ نے سی ٹی ڈی کےسروس اینڈپروموشن رولزمیں تبدیلی کی منظوری دیدی۔
آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کارپورلز کا بہترین سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر تشکیل دیدیا، سی ٹی ڈی کارپورلز اب گریڈ 14 میں ڈائریکٹ انڈرآفیسرزپروموٹ ہونگے۔
ترمیم شدہ رولز کے بعد گریڈ 11 کا کارپورل گریڈ 19 تک ترقی کی منازل طے کرسکے گا۔ آج 300 سے زائد کارپورلز کی ڈی پی سی کے بعد گریڈ 14 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔
سی ٹی ڈی کے پروموشن کیڈر کے ملازمین کی گریڈ 17 ، 18 اور 19 میں سیٹیں بڑھا دی گئیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو 10 سال قید ؟الیکشن سے پہلے ڈیل؟مائنس عمران خان فارمولا ،آگے کیا ہوگا؟ ،تہلکہ خیز انکشاف
آئی جی پنجاب کے مطابق ترمیم شدہ رولز کے تحت گریڈ 14 سے گریڈ 19 تک 419 سیٹوں کا اضافہ ہوگا۔