پنجاب اسمبلی بھرتیوں میں بدعنوانی کا کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت

Jun 16, 2023 | 11:19:AM

(جمال الدین جمالی) اینٹی کرپشن عدالت میں سابق وزیراعلی پرویز الہی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت جاری۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الٰہی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے مقدمے میں سابق وزیراعلی پنجاب کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت جاری ہے۔ پراسیکوشن آج بھی پرویز الہی کیس کا ریکارڈ پیش کرنے سے گریزاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،عدالت نے23جون کودلائل طلب کرلئے

سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوشن نے کہا کیس کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔ جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں