سینٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست، عدالت نے رپورٹ طلب کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) سینٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے اعجاز چوہدری کی زیر التواء درخواست کے فیصلے کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سینٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس سہولیات دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد وحید خان نے اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اعجاز چوہدری کی زیر التواء درخواست کے فیصلے کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی بھرتیوں میں بدعنوانی کا کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت
عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے پاس زیر التواء درخواست کے متعلق 20 جون کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔