اڑھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن، منکیرہ کے محنت کش غریب شہری کو ایف بی آر کا نوٹس موصول

Jun 16, 2023 | 12:16:PM

( ملک سجادسیال) منکیرہ سے تعلق رکھنے والے غریب محنت کش شہری منور حسین کو شناختی کارڈ سے اڑھائی کروڑ کی ٹرانزیکشن کرنے پر ایف بی آر کی جانب سے نوٹس موصول ہو گیا۔

ایف بی آر نوٹس کے مطابق منور حسین کی جانب سے شناختی کارڈ کے ذریعے اڑھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کر کے چینی خریدی گئی ہے۔ 

دوسری جانب محنت کش غریب شخص کا کہنا ہے کہ میری اتنی وسط نہیں کہ میں پانچ کلو چینی اکٹھی خرید سکوں، میں اڑھائی کروڑ کی چینی کیسے خرید سکتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

واضح رہے کہ منکیرہ کے غریب شہری منور حسین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور انکوائری کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں