کراچی میں سی آئی اے پولیس اور افغانی گینگ کے درمیان مقابلہ، انتہائی مطلوب کارندے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انوشہ جعفری) کراچی میں گلشن اقبال 13بی میں سی آئی اے پولیس کا ملزمان سے مقابلہ ہوا اور افغانی گینگ کے انتہائی مطلوب 4 کارندے زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان پولیس عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال کراچی میں سی آئی اے کراچی کی پولیس پارٹی پر ملزمان کا حملہ ہوا جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی، کراچی سے کاریں چھیننے چوری کر نے کے علاوہ دہشت گردی، منشیات اور اسلحہ کے مقدمات میں ملوث پو لیس کو انتہائی مطلوب عبداللہ افغانی گینگ کے چار ملزمان فائرنگ کے تبادلہ کے بعدزخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، ملزمان سے تھانہ سرسید کے علاقہ سے سرقہ ہو نے والی ہنڈا سوک کار اور چار پستول برآمد ہوئے، مقابلہ اندرون گیلانی ریلوے اسٹیشن، بلاک بی 13، گلشن اقبال میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: اڑھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن، منکیرہ کے محنت کش غریب شہری کو ایف بی آر کا نوٹس موصول
ان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کراچی سے کاریں چھیننے چوری کر نے کے علاوہ دھشت گردی، چوری، منشیات اور اسلحہ کے مقدمات میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، ملزمان اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں جن کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے، ملزمان کے دیگر مفرور ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔