یاسمین راشد سمیت 34 ملزموں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نےڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزموں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 12 ملزموں ارباز ،طاہر،غلام عباس،زاہد،علی حمزہ سمیت 12کی درخواست ضمانت خارج کردی،عدالت نے دیگر 22 شریک ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ضمانت ملنے والے 22 ملزموں میں زیادہ تر نابالغ لڑکے شامل ہیں ،4 ملزموں کے حق میں بیلف رپورٹ موجود تھی،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزموں نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کا ریٹ گر گیا
ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر پر تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،یاسمین راشد سمیت دیگر ملزموں پر تھانہ شادمان نے مقدمہ نمبر 768/23 درج کر رکھا ہے۔