(احمد منصور ) پاک افغان کو آپریشن فورم اور الخدمت فاؤنڈیشن کی بے مثال مشترکہ کاوش سے نور آئی ہسپتال کابل (افغانستان) میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد ہوا۔
7 جون سے 14 جون تک پاک افغان کوآپریشن فورم (پی اے سی ایف)کے زیرِ اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے نور آئی ہسپتال کابل میں مفت طبی کیمپ کامیابی سے قائم کیا گیا، کیمپ کے دوران متعدد سرجریز اور او پی ڈیز کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں انسانی گردے سے دنیا کی سب سے بڑی اور وزنی پتھری کا کامیاب آپریشن
ان سر جریز میں کورنیا ٹرانسپلانٹ سرجریز، ٹیکٹونک گرافٹ سرجری، اوکیولو پلاسٹک سرجریز: ، وٹریو ریٹائنل سرجریز، موتیا کی سرجریز شامل تھیں۔ مجموعی طور پر کل253 سرجریز کی گئیں جبکہ 4500 مریضوں کو اوپی ڈی میں چیک کیا گیا
افغان حکومت اور عوام نے طبی کیمپ کے لئے پی اے سی ایف اور الخدمت فاؤنڈیشن کو بہت سراہا۔