(زاہد چوہدری) وزیراعلیٰ محسن نقوی کے وژن کے مطابق شہریوں کی صحت کے تحفظ کیلئے محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ایک اہم پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔
بین الاقوامی ادارے ICARS کے تعاون سے محکمہ صحت پنجاب نے انٹی بائیوٹک ادویات کا درست استعمال یقینی بنانے کیلئے ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد انٹی بائیوٹک ادویات کا درست استعمال اور اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی عمارت انسانوں کے لیے خطرہ قرار
اس حوالے سے انٹرنیشنل سنٹر فار انٹی مائیکروبیئل رسسٹنٹسس سلوشنز کے وفد نے نگراں وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر سے ملاقات کی۔
ڈاکٹر جمال ناصر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انٹی بائیوٹک ادویات کا صرف ضرورت کے مطابق استعمال یقینی بنانے کیلئے آگاہی پروگرام پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔