(ویب ڈیسک) سری لنکا کے ایک سابق فوجی کے گردے سے ڈاکٹرز نے دنیا کی سب سے وزنی اور بڑی پتھری کامیاب آپریشن کرنے کے بعد نکال لی۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سری لنکن ڈاکٹرز نے 62 سالہ سابق فوجی کینیسٹس کونگھ کے گردے سے دنیا کی سب سے بڑی اور بھاری پتھری کا کامیاب آپریشن کر کے نکال لی۔
گنیز بک کے مطابق مریض کے گردے سے نکالی جانے والی پتھری کی لمبائی 13.37 سینٹی میٹر (5.26 انچ) اور چوڑائی 10.55 سینٹی میٹر (4.15 انچ) ہے جو کہ دنیا میں انسانی گردے میں پائی جانے والی سب سے بڑی پتھری ہے۔ دراصل یہ پتھری مریض کے گردے جس کا سائز 11.9 سینٹی میٹر (4.6 انچ) ہے، اس سے بھی بڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان کو آپریشن فورم اور الخدمت فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش سے افغانستان میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد
علاوہ ازیں یہ دنیا کی سب سے بھاری گردے کی پتھری بھی ہے کیونکہ اس کا وزن 800 گرام ہے یعنی ی 5 بیس بال کے وزن کے برابر ہے۔
قبل ازیں 2004 میں ایک بھارتی شخص ولاس گھگے کے گردے سے 13 سینٹی میٹر (5-11 انچ) لمبی پتھری نکالی گئی تھی جبکہ 2008 میں ایک پاکستانی شہری کے گردے سے 620 گرام وزنی پتھری نکالی گئی تھی۔