(راو دلشاد) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے 43 ویں سپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس کے شرکاء نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے ڈائریکٹر پروگرام فارن سروس اکیڈمی فوزیہ فیاض احمد کی قیادت میں ملاقات کی۔
وفد میں فارن سروس اکیڈمی کے زیر تربیت افسران شامل تھے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ٹو گورنر عمر سعید بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب اس موقعہ پر کہا کہ آپ نے مختلف ممالک میں پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دینی ہیں۔ بطور سفارتکار سفارت خانوں میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا اور پبلک سروس ڈیلیوری آپ کی ترجیح ہونی چاہیئے۔