حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان میں سی پیک کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، وزیراعظم

Jun 16, 2023 | 15:01:PM

(24 نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جعفر خان مندوخیل کی زیرِ قیادت مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے 8 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں جمال شاہ کاکڑ، سردار یعقوب ناصر، آغا شاہ زیب درانی، عامر افضل مندوخیل، چوھدری نعیم، نصیر اچکزئی اور ظہیر خان کاکڑ شامل تھے۔

وزیراعظم اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان میں سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کوئی تعطل یا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کا اصل اثاثہ باصلاحیت بلوچ نوجوان ہیں جن کیلئے حکومت اعلیٰ تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور لیپ ٹاپس فراہم کرے گی۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس کے علاوہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بلوچستان کیلئے خصوصی منصوبے شامل کرنے پر وفد نے وزیراعظم سے اظہار تشکر بھی کیا۔

مزیدخبریں