سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کیخلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کرکے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
حماد اظہر کیخلاف درج ہونیوالی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہرکی سٹیل مل کی تعمیرات میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا جہاں ایفکو سٹیل ملز کی تعمیر میں کمرشلائزیشن فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری کے بغیر ایفکو سٹیل ملزغیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: لیہ اراضی کیس،عمران خان کی ہمشیرہ کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور
حماد اظہر اور میونسپل کمیٹی فیروزوالا کے بلڈنگ انسپکٹرحاجی محمد اقبال کو مذکورہ مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ انٹی کرپشن کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔