سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ، فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر مہنگا ہوکر 1965 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے بھی سونے کی قیمت پر اثرات دیکھے گئے ،ایک تولہ سونا 2700 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونا بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ،دس گرام سونا 2315 روپے اضافے سے 1 لاکھ 91 ہزار 530 روپے کا ہوگیا ۔
ادھر ایک تولہ چاندی 100روپے اضافے سے 2650روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے خیبرپختونخوا میں 8 وکٹیں ایک ساتھ گرادیں