توشہ خانہ کیس ، عمران خان 21 جون کو نیب طلب

Jun 16, 2023 | 18:13:PM

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب) نے عمران خان کی طلبی کا نوٹس موصول کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 21 جون کو طلب کر رکھا ہے،آج طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے جس کے باعث دوبارہ طلب کیا گیا،ذرائع کاکہناہے کہ نیب نے عمران خان کو طلبی کا نوٹس موصول کروا دیا،نیب لاہور ٹیم نے نیب راولپنڈی کی طلبی کا سمن موصول کروایا،ایڈووکیٹ اعجاز بٹر نے عمران خان کی طلبی کا سمن موصول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ انٹراپارٹی انتخابات،شہبازشریف بلامقابلہ صدر منتخب، مریم نواز کو کیا عہدہ ملا؟ بڑی خبر آگئی

دوسری جانب نیب نے عمران خان کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان کو بھی   190 ملین پاؤنڈ کیس میں 19 جون کو طلب کر لیا، نیب کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اعظم خان نیب کی کمبائین انویسٹیگیشن ٹیم کے سامنے 19 جون 10 بجے پیش ہوں،نیب کی جانب سے اعظم خان کو کیس سے متعلق دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مزیدخبریں