(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وطن واپس آتے ہی قیادت کی امانت واپس کردوں گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بجلی کے 20، 20 گھنٹے کے اندھیرے ختم کیے، جگہ جگہ موٹرویز بنائیں جب وہ واپس آئیں گے تو ملک انشا اللہ دوبارہ ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان انشا اللہ ترقی کے راستے پر دوبارہ گامزن ہوگا، نواز شریف واپس آئیں گے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوکر قوم کی خدمت کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسحاق ڈار دن رات محنت کرکے معاشی صورتحال بہتر کررہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کم وقت میں معاہدہ کرلیں۔
یہ بھی پڑھیے: ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں کوئی تعطل یا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ شدید مالی مشکالت کے باوجود بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف دیا گیا، وعدہ کرتا ہوں ہم ان مشکل حالات سے بھی نکل جائیں گے,وزیراعظم نے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف جو باتیں کررہے ہیں انہیں پارٹی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ہوتی تو یہ بتائیں روس سے تیل پاکستان کس طرح آگیا، آذر بائیجان کے ساتھ بھی ہم نے کل معاہدہ کیا ہے,ن لیگ کے صدر نے کہا کہ مشکلات زندگی میں آتی ہیں ہم ان مشکلات سے نکلیں گے، نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ ترقی کا دور آئے گا۔