(24 نیوز)کسٹمز انٹیلی جنس نے سگریٹ سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا،ملک گیر کارروائیوں کے دوران 303 ملین مالیت کی سمگل شدہ سگریٹ قبضہ میں لے لی ۔
ترجمان کسٹمز انٹیلی جنس کے مطابق سندھ میں مختلف آٹھ مقامات پر کارروائیاں کرکے اعلیٰ برانڈ کی سگریٹ ضبط کرلی گئی، قبضہ میں لی جانے والی اعلیٰ برانڈ کی سگریٹ کی مالیت 69.7ملین ہے ۔ادھر بلوچستان میں کارروائی کے دوران 114.2 ملین کی غیر ملکی سگریٹ ضبط کی گئی ،پنجاب میں انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 75.3 ملین کی سگریٹ ضبط کی گئی،کے پی کے میں کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے 43.9 ملین کی سگریٹ پکڑی ۔
دس دنوں میں ملک بھر سے پکڑی جانے والی 8کروڑ چودہ لاکھ نوہزار 700 سگریٹس ضبط کی گئی ،ترجمان کاکہناہے کہ موجودہ مالی سال میں کسٹمز انٹیلی نے 1324 ملین کی سگریٹ ضبط کی گئی۔
ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھرکا کہناتھا کہ سمگل شدہ سگریٹ کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر طریقہ سے کوششیں کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ