وزیراعظم سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات

Jun 16, 2023 | 18:44:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے جمیعت علماء اسلام کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود نے بھی شرکت کی، ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: شہبازشریف نے کوئی بھی فیصلہ نوازشریف کی مرضی کے بغیرنہیں کیا، مریم نواز

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے بجٹ میں معاشی مشکلات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مشکلات کے اقدامات کو سراہا۔

جے یو آئی رہنماؤں نے وزیراعظم کے خیبرپختونخواء کے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کی تعریف بھی کی۔

مزیدخبریں