سابق صدر آصف علی زرداری  کی آنکھ کا کامیاب آپریشن

Jun 16, 2023 | 18:56:PM
سابق صدر آصف علی زرداری  کی آنکھ کا کامیاب آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا دبئی میں آنکھ کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔

آصف علی زرداری کے ترجمان نے بتایا ہے  کہ سابق صدر کی آنکھ کا آپریشن کامیاب رہا، عوام کی دعاؤں سے وہ مکمل صحت یاب ہیں، آصف علی زرداری اس وقت دبئی میں ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آصف علی زرداری کی دونوں آنکھوں میں سفید موتیا ہے اور وہ 13 روز لاہور میں قیام کے بعد دبئی روانہ ہوں گے جہاں ان کی آنکھ کا آپریشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی کوششیں رنگ لی آئیں، وزارت خزانہ نے بڑی خوشخبری سنا دی