9 مئی واقعات: پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر جلاء گھیراؤ اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما روبینہ جمیل کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
تفتیشی افسر انسپکٹر زاہد سلیم نے ملزمہ روبینہ جمیل کو پیش کیا اور تفتیش کیلئے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیے: یاسمین راشد سمیت 34 ملزموں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر فیصلہ
انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے مقدمے کی سماعت کی اور روبینہ جمیل کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
خیال رہے کہ روبینہ جمیل اور دیگر کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ نمبر 1271 درج ہے۔