پنجاب پولیس کے جونیئر عہدے کے ملازمین کے لیے بڑی خبر

Jun 16, 2023 | 19:55:PM

(24 نیوز)یونٹ میں تعینات جونیئر عہدے کے ملازمین کی تعیناتی کے اسٹینڈنگ آڈرز میں ترمیم کر دی گئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق لسٹ بی ون اور  انٹر میڈیٹ کلاس کورس کیلئے عمر کی حد میں بھی رعایت دے دی ،کسی بھی یونٹ میں تعینات کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹبل کا عرصہ تعیناتی ڈیڑھ سال کردی جبکہ اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کی یونٹس میں عرصہ تعیناتی ایک سال کردی گئی۔

لسٹ بی ون کا امتحان دینے کے لیے عمر کی حد 45سال  اور انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کرنے والے اہلکاروں کی عمر کی حد 55سال کردی گئی  جبکہ لوئر کلاس کورس کے دو سال بعدانٹرمیڈیٹ کلاس کا امتحان دیا جاسکے گا۔

آئی جی پنجاب نے کورسز کی حد عمر میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں