10 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی حقیقت کیا؟سٹیٹ بینک کا موقف بھی سامنا آگیا

Jun 16, 2023 | 22:45:PM

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر 10 ہزار روپے کے پاکستانی کرنسی نوٹ کے حوالے سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کا موقف بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر 10 ہزار روپے کے پاکستانی کرنسی نوٹ کی تصویر گردش کر رہی ہے جس کے حوالے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان 10 ہزار روپے مالیت کا نیا کرنسی نوٹ جاری کرنے والا ہے۔اس تصویر کو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین پاکستانی معیشت کی زبوں حالی اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کی دہائی دے رہے ہیں تاہم اگر اس نوٹ کو غور سے دیکھیں تو کئی ایسی چیزیں نظر آئیں گی جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نئے نوٹ کی یہ تصویر جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی

مثال کے طور پر اس نوٹ پر گورنر سٹیٹ بینک کا نام یاسین انور درج ہے جو 19 اکتوبر 2011 سے 31 جنوری 2014 تک سٹیٹ بینک کے گورنر رہ چکے ہیں جبکہ سٹیٹ بینک کے موجودہ گورنر جمیل احمد ہیں۔یہ بات ذہن نشین رہے کہ کسی بھی نئے نوٹ پر موجودہ گورنرسٹیٹ بینک کا نام درج ہوتا ہے نہ کہ سابق گورنر کا۔
اس حوالے سے جب سٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ بینک 10 ہزار روپے مالیت کا کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری نہیں کررہا، عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس طرح کی خبروں کی تصدیق کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو وزٹ کریں۔
یاد رہے کہ 10 ہزار روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری ہونے کی افواہیں 2018 میں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سگریٹ نوشی کرنیوالوں کیلئے بری خبر

مزیدخبریں