وہاڑی ؛گٹر کی صفائی کے دوران 4افراد جاں بحق 

Jun 16, 2024 | 00:11:AM

(24نیوز)وہاڑی میں گٹر کی صفائی کے دوران 4افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ وہاڑی کے نواحی گاؤں 80ڈبلیو بی میں پیش آیا جہاں گھر کے گٹر کی صفائی کیلئے محمداسلم پڑھیار گٹر میں اترا،محمد اسلم گٹر میں اترتے ہی غائب ہوگیا اس کو بچانے کیلئے مزید 3افراد بھی گٹر کی نظر ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے چاروں افراد کو نکالا تو چاروں جاں بحق ہوچکے تھے،جاں بحق ہونے والوں میں محمداسلم، محمدنواز عرف مٹھو ،محمد مشتاق اور محمداصغر شامل ہیں،جاں بحق ہونے والے چاروں نعشوں کو آر ایچ سی گڑھاموڑ شفٹ کردیاگیا۔

مزیدخبریں