بابراعظم نے شاہین پر دباؤ ڈالنے کیلئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا ,سابق ٹیسٹ  کرکٹر کا دعویٰ 

Jun 16, 2024 | 00:28:AM

(24 نیوز ) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی پر دباؤ ڈالنے کیلئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے دعوی کیا کہ بابر اعظم نے تیز گیند باز  اور کپتانی کے دعوے دار شاہین شاہ آفریدی پر دباؤ ڈالنے کیلئے محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل کیا، باسط علی نے بیان میں کہا کہ محمد عامر کی پرفارمنس کیا تھی؟ یہ ٹیم پاکستان کی ٹیم نہیں بلکہ بابر الیون اور وہاب ریاض الیون ہے،صرف پسند اور ناپسند کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں موجود لوگوں نے چیئرمین کو الٹے سیدھے مشورے دیئے جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں : 13 سالہ لڑکی سے شاد ی رچانے والا 72 سالہ دولہا گرفتار

مزیدخبریں