پاکستان میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے

Jun 16, 2024 | 12:17:PM

(24 نیوز) پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ اپنے روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہے۔

شہر قائد میں آباد بوہری برادری نے عید الاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی,کراچی کے مختلف علاقوں میں بوہری برادری نے مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی، صدر کے علاقے میں بوہری برادری کی مرکزی طاہری مسجد میں بھی عید کی نماز کا بڑا اجتماع منعقد ہوا۔

عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب اور امارات سمیت خلیجی ممالک میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے جبکہ امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں کچھ مقامات پر کل عید منائی جائے گی۔

یادرہے کہ پاکستان بھر میں کل بروز پیر عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔
 

مزیدخبریں