برتن دھونے والا راتوں رات مشہور اداکار بن گیا

Jun 16, 2024 | 12:52:PM

(ویب ڈیسک)معروف شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

حال ہی میں معروف فلم "پنچایت" میں دلہے میاں کا کردار ادا کرنے والے اداکار آصف خان سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آصف خان سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کے وقت ان کی تقریب میں برتن دھو رہے تھے,تاج ہوٹل میں منعقد ہونے والی اس محفل میں اداکار آصف خان ڈشز کو دھو کر گھر کا خرچہ پورا کر رہے تھے، جبکہ اداکار کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے، کہ وہ تصاویر کھچوانا چاہتے تھے۔

تاہم انہیں تصاویر نہ کھچوانے دی گئی جس پر وہ بہت روئے بھی تھے، پوڈکاسٹ کے دوران آصف کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا,اداکار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ستاروں کے ہمراہ تصاویر لینے کی درخواست کی تو انہوں نے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:لالی ووڈ فلم "منجو ماریہ" کے متعدد سینز پر اعتراضات، عید پر ریلیز روک دی گئی

ساتھ ہی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر شدید غمزدہ تھے اور آنکھوں میں آنسو تھے۔آصف کا کہنا تھا یہی وہ موقع تھا، جس نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے، آصف کی جانب سے اس کے بعد سخت محنت کی گئی تھی۔

 کاسٹنگ ایجنٹ سے متعلق آصف نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کاسٹنگ ایجنٹ کی جانب سے ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی۔

مزیدخبریں