آئسکریم سے کنکھجورا نکل آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کیا ایسا بھی ہوتا ہے؟بھارت میں آئسکریم کے حوالے سے ایک اور خطرناک اور گھِن دلانے والا واقعہ سامنے آ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا شہر میں خاتون نے آن لائن آئسکریم ٹب منگوایا جس میں سے کنکھجورا نکل آیا، دیپا دیوی نامی خاتون آئسکریم کا استعمال کر کے اپنے 5 سالہ بیٹے کیلئے آم کا شیک بنانا چاہتی تھی تاہم وہ ایسا نہ کر سکی۔
خاتون نے اس حوالے سے آن لائن شکایت درج کرائی جس کے بعد اسے 195 بھارتی روپے واپس کر دیئے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ ہی دنوں کے دوران دوسرا ناخوشگوار واقعہ سامنے آنے کے بعد شہریوں نے فوڈ کوالٹی اسٹینڈرز پر سوالات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ 2 دن قبل ممبئی میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، آن لائن منگوائی گئی آئس کریم سے انسانی انگلی برآمد ہوئی تھی۔