لکی مروت میں آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر ولی اللہ مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں مقامی دہشت گرد کمانڈر ولی اللہ مارا گیا، شرپسند کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تھا۔
سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر ملنگ اڈہ کے قریب چھاپہ مارا ۔ جہاں 8 دہشتگرد کسی خفیہ منصوبے کےلیے جمع تھے ، آدھے گھنٹے تک پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مقامی دہشت گرد کمانڈر ولی اللہ مارا گیا ۔ جس کا تعلق ٹی ٹی پی کے ٹیپو گل گروپ سے تھا، باقی ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔۔ سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی؟
دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔