اسلام آباد پولیس کا عیدالاضحی کیلئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) اسلام آباد پولیس کی جانب سے چاند رات اور عید کے دنوں کیلئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ۔
ایس ایس پی ٹریفک سرفراز ورک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات کو مویشی منڈیوں ،کمرشل ایریاز کیلیے ٹریفک پولیس کی جانب سے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف آج سخت ایکشن ہو گا ،عید کے اجتماعات کیلئے اسلام آباد پولیس کا جامع سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے، عید کے تینوں دنوں تفریح گاہوں، پبلک ایریاز اور شاہراہوں پر پولیس موجود ہو گی جبکہ دوسرے شہروں سے آنے والے شہریوں کی سیکیورٹی اور ان کی رہنمائی کی جائے گی۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ مری جانے والے شہریوں کو ٹریفک جام سے بچانے کیلئے اور متبادل راستہ دینے کیلئے پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں، عید پر فیملیز اور خواتین کے تقدس اور ان کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو مس کنڈکٹ پر برطرف کیا جائے جوڈیشل کونسل کو شکایت بھجوا دی گئی
سرفراز ورک نے کہا کہ مری کیلئے سترہ میل کے مقام اور دامن کوہ ،مونال کے ساتھ ساتھ رش والی جگہوں پر پولیس الرٹ رہے گی۔