وزیر اعظم کا شاہ بحرین سے ٹیلیفونک رابطہ ، عید کی مبارکباد دی

Jun 16, 2024 | 16:42:PM
وزیر اعظم کا شاہ بحرین سے ٹیلیفونک رابطہ ، عید کی مبارکباد دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد ) وزیراعظم  شہبازشریف اور بحرین کے شاہ  حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے  عید الاضحیٰ کے موقع پر  ٹیلی فون پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اقدار اور ثقافتی وابستگیوں پر استوار پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات کو سراہا ۔

وزیراعظم نے گزشتہ برسوں میں مختلف شعبوں میں پاکستان کیلئے بحرین کی حمایت اور تعاون کو سراہا،خاص طور پر انہوں نے پاکستان کیلئے احترام اور نیک خواہشات پر  شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا،  دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے  کے عزم کا اعادہ کیا۔

2014 میں شاہ حماد کے پاکستان کے تاریخی دورے کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے  شاہ  حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کیلئے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔ 

 عید الاضحیٰ کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ٹیلی فون کال پاکستان اور بحرین کے درمیان گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے ۔