300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے مفت سولر پینل لگاکردینگے، گورنر سندھ

Jun 16, 2024 | 18:19:PM

(24نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل گھر میں لگا کر دینگے،مرحلہ وار اس شہر میں رہنے والوں کو اس صوبے میں رہنے والوں کو یہ سہولت دے رہے ہیں، مفت سولر کو گھر میں بھی ہم خود لگا کر دینگے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاکہ تمام مسلمانوں کو حج کی بہت بہت مبارکباد ،کل پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ منائی جائے گی ،کل ہم تمام قونصل جنرل کے ساتھ گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کرینگے ۔

ان کاکہناتھا کہ میں نے جو وعدہ  کیا اللہ تعالیٰ کی رضا سے پورا کیا ہے ،گورنر ہاؤس میں 100 اونٹ 100 بکروں اور بیلوں کی قربانی ہوگی،100 اونٹ 100 بکرے اور 10 بیل گورنر ہاؤس آچکے ہیں ،ان کا مزید کہناتھا کہ کل ہم حیدرآباد گئے وہاں حیدرآباد سانحہ میں جابحق ہونے والے لواحقین میں ایک امریکی نژاد دوست کے ساتھ چیک تقسیم کئے۔

گورنر سندھ نے کہاکہ کل میں نے زخمی اونٹ کے مالک کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا،جس شخص نے اونٹ کی ٹانگ کاٹی اس کو 24 گھنٹے میں گرفتار کیا جائے ،کیونکہ جو واقعہ جمعہ کو  پیش آیا جس وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹی وہ واقعہ انسانیت کا قتل ہے،ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہمیں اقدامات اٹھانے ہے ۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ کل سے گورنر ہاؤس میں مستحقین میں گوشت بانٹا جائے گا،میں ایک اور اعلان کرنا چاہونگا اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میں انسانیت کیلئے کام کروں ،ہم نے آئی ٹی کی مفت تعلیم فراہم کی اور کررہے ہیں ،بیل آف  ہوپ لگائی مفت راشن ڈرائیو ہم نے تیار کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے حامی بھر لی، مطالبہ بھی سامنے آ گیا

مزیدخبریں