ٹی 20 ورلڈ کپ: آئر لینڈ کا پاکستان کو 107رنز کا ہدف

Jun 16, 2024 | 19:19:PM

(24نیوز)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں آئر لینڈ نے  پاکستان کو 107 کا ہدف دے دیا۔ 

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں فلوریڈا کے لارڈہل میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستانی باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آئرش بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی۔

آئرلینڈ کے گیرتھ ڈیلانی نے سب سے زیادہ 31 رنز بنائے،شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے 3،3 وکٹ حاصل کیے، محمد عامر نے 2 اور حارث روف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر  20 اوورز میں 106 رنز بنائے، آج کے میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا،ان کاکہناتھا کہ 4 دن سے پچ کور تھی اس لیے اس میں نمی موجود ہے ، پچ میں نمی کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے ،آج کا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

پاکستان ٹیم میں بابراعظم ، فخر زمان ، حارث روف ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین خان آفریدی ، عثمان خان شامل ہیں۔

آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ کاکہناتھا کہ  آئرش ٹیم میں کریگ ینگ کی جگہ بین وائٹ کو شامل کیا گیا ،کوشش کریں گے غلطیاں نہ دھرائیں۔ان کاکہناتھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ۔

یاد رہے کہ مذکورہ میچ محض رسمی ہے کیونکہ آئرلینڈ اور پاکستان کا ایونٹ میں سفر اختتام پزیر ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر؛ عید سے ایک دن پہلے خاتون سمیت 2افراد نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

مزیدخبریں