روینہ ٹنڈن نے نشے کے جھوٹے الزام پر 100 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ان پر نشے کا الزام لگانے والے شخص محسن شیخ کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرتے ہوئے سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم محسن شیخ نے ٹویٹر پر اداکارہ کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ روینہ ٹنڈن نشے میں ڈرائیونگ کررہی تھیں۔ممبئی پولیس نے اپنی تفتیش اور تحقیقات میں یہ بات ثابت کی ہے کہ اداکارہ پر نشے میں ڈرائیونگ کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا تھا۔
اداکارہ کے وکیل رئیس خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جھوٹی ویڈیو سے اداکارہ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے اسی لئے قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔رئیس خان کے مطابق روینہ ٹنڈن کی شہرت کو دانستہ طور نقصان پہنچانے کی کوشش جاری ہے اور اس کا مقصد بلیک میلنگ اور سستی شہرت کا حصول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوناکشی کی شادی کی تصدیق ہو گئی