عید کے پہلے روز تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

Jun 16, 2024 | 21:33:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں عید کے پہلے ہی روز بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم دن کے اوقات میں شدیدگرم اور خشک جبکہ شام/رات میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے۔ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، کرم ،اورکزئی ، خیبر ، پشاور، کوہاٹ، کرک ، بنوں اور وزیرستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔

ادھر پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان  ہے ۔تاہم شام/رات میں مری ،گلیات ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، میانوالی ، گجرات اور گوجرانوالہ میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم جنوبی/وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم جنوبی /وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام /رات گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے۔

مزیدخبریں