(24 نیوز)سٹرابری کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے اور صحت مندرکھنے میں اہم کرداراداکرتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سٹرا بر ی انسانی صحت کی ضامن اورقدرت کا خوش ذائقہ عطیہ ہے، شگفتہ سرخ رنگت اور سر پر سبز پتوں کا تا ج لئے دل سے مشابہ اسٹابری گلاب کے خاندا ن سے تعلق رکھتی ہے۔ جدید طبی تحقیقات کے مطابق اسٹابری میں وٹا من سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے، اسٹا بر ی میں موجو د مختلف وٹامن معدنیا ت اور زود ہضم ریشے جلد کی شادا بی خلیوں اور مدافعیتی نظام کی بہتر ی کے ساتھ ساتھ دل اور کینسر کی صورت میں مرض کی شدت کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
اسٹابر ی میں موجود اینٹی آکسیڈیئٹس انسانی جسم میں پا ئے جا نے وا لے فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں نیز وٹا من سی فو لیٹ اور ما نے تکصید اجزاءسرطا ن اور رسولی کے خلیا ز سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،ا سی و جہ سے سٹرابر ی کھانے وا لے شخص سرطا ن جیسے مہلک مرض سے محفوظ رہتا ہے اسٹرابری میں فائیبر غذائی ریشہ سیلیکو ن پوٹا شیم مگنینشیم جست آیوڈین فولک ایسڈ ویٹا من بی 2بی 5بی 6اور میکنیز کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔
اسٹرابر ی جوڑوں کے درد اور گھنٹیا کے مرض میں فائدہ مند ہے، امراض چشم میں انتہائی مفید ہے ،بینائی کے نقائص بسری اعصاب کی تقویت اور آنکھوں کی انفکشن میں کا رآمد ہے، اسٹرابری کھانے سے قوت مدافعت بحا ل رہتی ہے، جس سے نز لہ زکا م اور انفکشنز سے انسان محفو ظ رہتا ہے۔
سٹرابری کا استعمال کون سی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟جانیے
Mar 16, 2021 | 00:11:AM