مختلف ممالک کا آئرش سویڈیش ویکسین آسٹرازنیکا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ 

Mar 16, 2021 | 00:30:AM
مختلف ممالک کا آئرش سویڈیش ویکسین آسٹرازنیکا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دنیا کے مختلف ممالک نے آئرش سویڈیش ویکسین آسٹرازنیکا استعمال نہ کرنے کافیصلہ کیاہے،ویکسین کوخون میں لوتھڑے بننے کی اطلاعات سامنے آنے پر روکا گیا۔
جرمنی ،اٹلی اور فرانس میں آسٹرازنیکاویکسین کا استعمال روک دیاگیا،آئس لینڈاور بلغاریہ بھی آسٹرازنیکاکااستعمال ترک کر چکے ہیں جبکہ سپین اور تھائی لینڈبھی آسٹرازنیکا ویکسین کے استعمال پر پابندی پر غورکررہے ہیں۔
انڈونیشیاکاکہناہے کہ آئرلینڈاور نیدرلینڈزنے آسٹرازنیکاکااستعمال روکا توہم بھی روک دیں گے ،عالمی ادارہ صحت نے کہاکہ آسٹرازنیکا کے تاحال کوئی مصدقہ سائیڈایفیکٹ سامنے نہیں آئے،عالمی ادارہ صحت نے اپیل کی ہے کہ ویکسی نیشن کا عمل نہ روکاجائے۔