(24 نیوز)منگولیا میں ایک ہفتے کے دوران مٹی سے بھری آندھی کی وجہ سے ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک اور سینکڑوں افراد لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں دھول سے بھرے ہوئے طوفان کے بعد منگولیا کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ہفتے کے آخر میں 548 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 467 افراد کی ابھی بھی تلاش کی جارہی ہے۔